بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی امین گنڈا پور سے تنازع، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

چانسلرگومل یونیورسٹی نے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔

صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے وی سی گومل یونیورسٹی کی جبری رخصت کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اثاثے تقسیم کرنےمیں ناکام رہے، علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلر کا تنازع اثاثہ جات کی تقسیم پر تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر نے سینیٹ کے فیصلے کے برعکس اثاثے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ تقسیم نہیں کیے۔

اعلامیہ کے مطابق گومل یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا، گومل یونیورسٹی کے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اثاثہ جات کی تقسیم کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے ایف آئی اے کو علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.