بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹے کو جلانے والے باپ کے بارے میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں باپ کی جانب سے 12 سال کے بیٹے کو جلا کر مارنے کے واقعے میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، مقتول بچے کی والدہ اور بڑے بھائی نے والد کے حوالے سے اہم حقائق بتا دیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بچے کی والدہ  نے کہا کہ شوہر نے اس سے قبل7 سال کے بیٹے کا پتنگ اڑانے پر ہاتھ جلایا تھا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بے رحم باپ نے اسکول کا کام مکمل نہ کرنے پر اپنے ہی 12 سالہ بیٹے کو مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا ہے۔

بچے کے بڑے بھائی شاہزین نے کہا کہ ان کے والد بچوں کو بہت زیادہ ڈانٹتے تھے کبھی پیار سے نہیں سمجھایا، واقعے کے روز میرے والد کمرے میں آئے اور آرام کیا۔

 شاہزین کا کہنا ہے کہ والد نے کمرے میں مٹی کا تیل اور ماچس نکالی اور  بھائی کے لیے کہا کہ آج ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کریں گے، والد نے شہیر پر مٹی کا تیل ڈالا، پھوپھی نے والد کو ہٹانے کی کوشش کی۔

شہیر کے بڑے بھائی نے مزید کہا کہ والد نے شہیر پر پورا تیل ڈال دیا اور ماچس کی تیلی پھینکی، آگ لگنے کے بعد بھائی جلتا ہوا گھر میں بھاگ رہا تھا تو کمبل ڈال دیا، بھائی کےجھلسنے کے بعد  والد آرام سے چپلیں پہن کر اسے اسپتال لے کر گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.