جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عمران کا جھوٹا بیانیہ قوم کو نظر آگیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کا بیانیہ قوم کو نظر آگیا ہے۔ یہ پاک فوج پر حملے کر رہے ہیں۔ آج کہہ دیا کہ شیروں کی فوج کا کوئی گیڈر کمانڈر نہیں ہوسکتا۔ یہ پاکستان کے ساتھ بدترین دشمنی کررہے ہیں۔پروگرام آج شاہ زیب…

آفات سے دوچار ملکوں کے لیے عالمی فنڈ ہونا چاہئے، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو ماحولیاتی آفات سے دوچار پاکستان جیسے ممالک کی مدد کرسکے۔نیو یارک میں جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مختلف…

ڈینگی: کے پی کے اسپتالوں میں 1215 بیڈز مختص

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے ایک ہزار 215 بیڈز مختص کیے گئے ہیں۔پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد…

سعودی ثالثی کے بعد روس نے 10 غیر ملکی رہا کردیے

سعودی عرب کی ثالثی کے بعد روس نے یوکرین سے حراست میں لیے گئے 10 غیر ملکیوں کو رہا کر دیا۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق غیر ملکیوں کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ثالثی پر رہا کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے غیر ملکیوں میں امریکا،…

پاک انگلینڈ سیریز کا دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی…

نیویارک: وزیراعظم سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سےورلڈبینک گروپ کےصدر ڈیوڈ مالپاس نے ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بنیادی ڈھانچے، زراعت اور معاشی شرح نمو کے لیے پاکستان کے ساتھ جاری منصوبوں پر…

بابر اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کردی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سات میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں ہرایا۔ وزیر اعظم نے…

فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتا، وکیل حامد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ وہ فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے، اختلافات ہوتے ہیں، مجھے کوئی تحریک انصاف سے الگ نہیں کرسکتا، قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس سے متعلق میرا پارٹی…

میں کون ہوتا ہوں تنقید کرنے والوں کو کچھ کہنے والا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ناقدین کو دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں تنقید کرنے والوں کو کچھ کہنے والا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم…

شاہین شاہ آفریدی نے ٹرولرز کو ٹرول کردیا

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹرول کرنے والوں کو ٹرول کردیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے طنزیہ طور پر کہا کہ یہ وقت بابر اعظم اور محمد رضوان سے…

پاکستان نے تیسری بار ٹی ٹوئنٹی میں 200 یا زائد کا ہدف حاصل کیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے تیسری بار ٹی ٹوئنٹی میں 200 یا اس سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے…

اسکارف پہننے سے انکار، ایرانی صدر نے امریکی صحافی کرسٹیانا امانپور سے انٹرویو منسوخ کردیا

اسکارف پہننے سے انکار پر ایرانی صدر نے امریکی صحافی سے انٹرویو منسوخ کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی ٹیم نے اینکر کرسٹیانا امانپور سے انٹرویو سے چند منٹ پہلے اسکارف کی شرط رکھی، جس پر کرسٹیانا امانپور نے اسکارف پہننے کی شرط…

بابر اور رضوان نے اچھی کرکٹ کھیلی، معین علی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے، بابر اور رضوان نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز نے…