جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پہلا ٹی 20: پاکستان کا آئرلینڈ ویمن کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ ویمن کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دے دیا۔قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ویمن کی ندا ڈار نے آئرلینڈ کے خلاف نصف سنچری اسکور…

دعاؤں نے کام کردیا اس لیے اب ہمارا وقت ہے، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پُرجوش ہیں، ہماری طاقت بولنگ اور انگلینڈ کی طاقت بیٹنگ ہے، فائنل بہترین ہوگا۔برطانوی میڈیا پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کو…

بابر اعظم نے کراچی والوں کیلئے خاص پیغام جاری کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے لکھا کہ کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون…

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لندن سے واپسی ایک بار پھر مؤخر

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک با پھر مؤخر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے آج رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ان کی…

وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔وجیہہ سواتی کے قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سنایا۔کیس کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا دی گئی…

پاکستان کو فائنل میں کس نے پہنچایا اور کون جتائے گا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران ’قدرت کے نظام سے‘ متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمان ہی یہی ہے کہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ…

کشمیر سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو نے واضح کردیا کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ لو نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی مسئلہ…

بھارتی شہری کے اوپر سے ٹرین گزر گئی

بھارت میں ایک شخص کی جلد بازی اور لاپرواہی کی ویڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردیے جس کے بعد سیکڑوں افراد نے غلطی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ایک شخص پُل کے بجائے، کھڑی ٹرین کے نیچے سے…

فرانس، خاتون کے ہاتھ پر ناک اگانے کے بعد چہرے پر لگادی گئی

فرانس میں ڈاکٹروں نے جدید طریقے سے خاتون کے ہاتھ پر ناک اگانے کے بعد آپریشن کر کے اسے چہرے پر لگادیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر ٹولوس کی ایک خاتون کی ناک کا ایک بڑا حصہ کینسر کے علاج کے دوران 2013ء میں ضائع ہوگیا تھا۔رپورٹس کے…

بھارتی خاتون ریسلر نے کس سے شادی کی؟

بھارتی خاتون ریسلر اور ایم ایم اے فائٹر ریتو پھوگٹ نے اپنے منگیتر سچن سنگھ سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں جس کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی…

عمران خان اداروں کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں وہ اور دیگر پی ٹی آئی رہنما اداروں کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان غیر اخلاقی زبان اور…

کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ڈی جی ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ نے کینیا کی پولیس کو ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قرار دے دیا۔ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ کینیا پولیس اس شوٹر تک رسائی نہیں…