اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر برہم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے ڈی آئی جی ٹریفک سے سوال کیا کہ ہیوی ٹریفک سے متعلق عدالتوں کے احکامات کا علم ہے؟

ڈی آئی جی نے بتایا کہ رات 11 سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں جا سکتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ موبائل صارفین کے شناختی کارڈ نمبرز، مکمل ایڈریس اور دیگر ڈیٹا شامل ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ بڑی گاڑیوں پر جرمانے کی رقم بہت کم ہے، موٹرسائیکل کو بھی اتنا جرمانہ ہوتا ہے جتنا 32 وہیلر کو ہوتا ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس والی لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

جسٹس ندیم اختر نے یہ بھی کہا کہ ایم این اے یا ایم پی ایز ہوں کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں بند کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.