اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

امام الحق ملتان میں اپنے خواب کے تکمیل کے خواہاں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ ملتان میرے لیے بہت خاص ہے جہاں سنچری بنانا خواب ہے۔

ملتان اسٹیڈیم میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری کی بھرپور کوشش کی لیکن ففٹی ہی بن سکی کوشش کروں گا جو فارم لگی ہے اس کو براقرار رکھوں۔

امام الحق نے کہا کہ سنچری سے زیادہ ملتان میں پاکستان کی جیت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ قومی ٹیم ایک صفر سے خسارے میں ہے، سنچری کی نسبت ٹیم کی جیت پر زیادہ خوشی ہوگی۔

امام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر اسپن ٹریک سوٹ کرتا ہے اور ہمیں اسپن ٹریک بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم آسٹریلیا یا انگلینڈ جاتی ہے تو وہاں گرین پچز ملتی ہیں ہمیں یہاں ہوم ایڈوانٹج کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور اسپن ٹریک تیار کرنا چاہیے۔

امام الحق نے کہا کہ پنڈی کی نسبت ملتان کی پچ اسپنرز کے لیے فائدہ مند لگ رہی ہے جہاں گیند ٹرن ہوگا، پہلے ہی سیشن میں گیند ٹرن ہوگی تو مہمان ٹیم مشکل میں آسکتی ہے۔

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی انداز اپنایا جو بہت اچھا لگا، انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کو ایک نیا رخ دے رہا ہے لیکن ٹیسٹ میں یہ انداز ابھی صرف انگلینڈ ٹیم نے ہی اپنایا ہے، آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فائنل الیون ذہن میں ہے پر پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، بنیادی انحصار اسپنرز پر ہوگا، ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

امام الحق نے کہا کہ جب کبھی پاکستان ٹیم کے لیے ایسی پوزیشن آئی تو ہمارے ڈریسنگ روم میں ایسے بیٹسمین ہیں جو جارحانہ انداز اپنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 340 کا ہدف عبور کیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں مزید تصوراتی کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امام الحق نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ نیا میدان ہے اور نیا ٹیسٹ ہوگا کوشش یہ ہی ہوگی کہ پاکستان کی جیت کے ساتھ ٹیسٹ ختم ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.