ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

جانتے ہیں پاکستان ٹیم مضبوط طریقے سے آئے گی، کپتان انگلینڈ بین اسٹوکس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم مضبوط طریقے سے آئے گی، ہم اپنے پلان کے مطابق جائیں گے اور 20 وکٹیں لینے کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، لیام لیونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ مارک ووڈ کے آنے سے 20 وکٹیں حاصل کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ ملتان کی پچ خشک اور پنڈی سے مختلف ہے ، یہاں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فائنل الیون ذہن میں ہے پر پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، بنیادی انحصار اسپنرز پر ہوگا، ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر میں سب ٹیمیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی کوشش کرتی ہیں، بابر اعظم ٹاس جیت جاتے ہیں تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.