جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لینڈ سلائیڈنگ: سوات ایکسپریس وے آج پھر ٹریفک کے لئے بند

موسم کی خرابی اور شدید بارشوں کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے کو جزوی طور پر بند کردیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات ایکسپریس وے پر سفر ناگزیر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پلائی کے مقام پر…

ملیر ندی میں سطح آب میں کمی، کاز وے اور کورنگی روڈ پر ٹریفک بحال

ملیر ندی میں پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے سطح آب نیچے آ گئی ہے جس کے بعد کاز وے اور کورنگی روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بلوچ کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے بلوچ…

دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں مکان بہہ گئے

مون سون کی شدید بارشوں کے نہ رُکنے والے سلسلے کے سبب دریائے سوات بپھر گیا، بحرین کے مقام پر سیلابی ریلہ کئی عمارتیں بہا لے گیا۔دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے نیتجے میں برساتی پانی گھروں اور کالام کی تاریخی مسجد میں داخل ہوگیا،…

ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ، 10رکنی قومی ٹیم کا اعلان

بھارت میں ہونے والی پہلی ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 10رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ میں 18سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لیں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا۔ٹیم میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن سید…

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا میڈلز جیتنے والوں کیلئے تقریب کا اعلان

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے اسپورٹس بورڈ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تقریب کا اہتمام…

مون سون سسٹم سندھ کیلئے تقریباً ختم ہوگیا، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کمزور ہوچکا ہے اور سندھ کے لیے یہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔سردار سرفراز  نے بتایا کہ جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ اور سکھر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان…

بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئےکمیٹی قائم کردی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئےکمیٹی قائم کر دی ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 24 گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کیا جائے۔وزیرِ اعظم…

انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے سے اوپر چلا گیا

انٹر بینک میں ڈالر 1.34 روپے مہنگا ہوکر 220 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل دیکھا گیا تھا اور ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اس کے علاوہ جمعرات کے روز یورو 3 روپے اور پاؤنڈ 4 روپے مہنگا…

ٹوئٹر پر وقار ذکا کو وزیر اعظم بنانے مطالبہ

ٹیلی ویژن میزبان و سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملک کا آئندہ وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹ اور انسٹاگرام پر سیکڑوں پوسٹس کے ذریعے وقار ذکا کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ…

سیلاب، کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع

بلوچستان میں شدید بارشوں کے سبب کوئٹہ کا زمینی فضائی اور مواصلاتی رابطہ گزشتہ 8 گھنٹے سے منقطع ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا ہے، گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں…

شدید موسمی خرابی، کوئٹہ ایئرپورٹ کا آپریشن معطل، 12 پروازیں منسوخ

کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید موسمی خرابی کی وجہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آپریشن عارضی طور پر معطل ہے جس کی وجہ سے 12 پروازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور…

مریم نواز، رانا ثناء اور مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللّٰہ اور فضل الرحمٰن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر متعلقہ فورم نہ…

وزیرِ اعظم آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرینگے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے نمائندے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ…

بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کو دیئے گئے ریلیف پر ردعمل دیتے ہوئے اسے بھونڈا مذاق قرار دے دیا۔شیخ رشید  نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، آئی ایم ایف…

وسیم جونیئر کمر کی تکلیف میں مبتلا، رپورٹ آج آئے گی

کمر کی تکلیف کا شکار فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے  کرائے گئے ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ آج شام کو موصول ہونے کا امکان ہے۔ایشیا کپ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کی انجری بڑھنے کے بعد پی سی بی اور ٹیم…

خواتین کے حقوق کے معاملے پر افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، سہیل شاہین

طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امارات اسلامی لڑکیوں کی تعلیم کےخلاف نہیں ہے،  افغانستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں خواتین کے حقوق کے معاملے میں افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو…

کوئٹہ ایئرپورٹ پر مواصلاتی نیٹ ورک فعال ہے، سول ایوی ایشن

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے۔سول ایوی ایشن  ترجمان کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر…