جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فل کورٹ نہ بنایا گیا تو سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہو جائے گا، وزیرِ قانون

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ملک میں سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔ بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل ہی متنازع طریقے سے ہوئی، گورنر…

سندھ : 2012ءمیں بھرتی ہوئے محکمۂ تعلیم کے 286 ملازمین برطرف

سندھ حکومت نے 2012ء میں بھرتی کیے گئے محکمۂ تعلیم کے 286 ملازمین کو برطرف کر دیا۔محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے 286 ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کی گئی ہے۔محکمۂ تعلیم سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈگریاں اور دستاویزات جعلی ہونے پر ان…

کراچی: کیماڑی میں 18 افراد کی موت کی رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے کیماڑی میں 18 افراد کی موت سے متعلق میڈیکل بورڈ نے تحقیقات مکمل کر لیں۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کی اموات زہریلی گیس سے ہوئیں، اموات کا نتیجہ پوسٹ مارٹم، کیمیکل ایگزامینیشن اور وائرو لوجی کی مدد سے نکالا…

تنقید کے بعد بائیڈن نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کا دعوت نامہ قبول کرلیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے تنقید کے بعد شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جو بائیڈن نے شاہ چارلس سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ خاتون اوّل جل بائیڈن تاجپوشی کی تقریب میں…

توڑ پھوڑ، تشدد کیس، عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما تیسری مرتبہ جے آئی ٹی میں طلب

توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو تیسری مرتبہ کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا…

خیبر پختونخوا میں الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

خیبر پختون خوا میں الیکشن کے لیے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنر خیبر پختون خوا کو فریق بنایا ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا…

کراچی کیماڑی میں ہلاکتیں: پولیس کی تحقیقات پر اظہارِ عدم اطمینان

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے کیماڑی ٹاؤن میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتائیں! اب تک تحقیقات میں پیش…

بھارت، ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان لڑکے پر تشدد

بھارتی ریاست کرناٹک میں سفر کے دوران ہندو خاتون سے بات کرنے پر مسلمان شخص تشدد کا نشانہ بن گیا۔بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گزشتہ منگل کو کرناٹک میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 22 سالہ ظہیر نے سفر کے دوران بس میں اپنی دوست، ایک…

فیصل آباد سے بحرین جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد رانجھا بحرین جانے کے لیے فیصل آباد…

فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری، ارجنٹینا کی 6 سال بعد پہلی پوزیشن

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی۔ارجنٹینا کی ٹیم 6 سال بعد فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئی۔ ارجنٹینا نے پانامہ اور کیوراساو کے خلاف فرینڈلی میچ جیت کر دوسری سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ارجنٹینا کے ورلڈ…

چیئرمین پی اے سی نے ایف آئی اے کی تعریف کیوں کی؟

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے ایف آئی اے کی تعریف کر دی۔چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی رینجرز کی عدم شرکت پر کمیٹی نے اظہارِ برہمی…

ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے ملنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، امین الحق اور دیگر رہنما شامل ہیں۔اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ ملاقات میں مردم شماری اور ڈی لیمٹیشن پر گفتگو کریں…

کراچی: عمرے پر جانیوالے افغان شہری سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد

افغانستان کے پاسپورٹ پر کراچی سے عمرے پر جانے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے افغانی شہری کے قبضے سے جعلی ویزا اور ڈیپارچر اسٹیمپ لگا پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے…

گہرے ترین سمندر میں موجود مچھلی کی ویڈیو جاری

ٹوکیو: اگر سمندری گہرائی کی بات ہو تو جاپانی ماہرین نے اب تک سب سے گہرائی میں موجود کسی مچھلی کو فلمبند کیا ہے جو بذاتِ خود ایک ریکارڈ بھی ہے۔ 7500 سے 8200 میٹر گہرائی میں موجود ایک اسنیل فش کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جو ہماری معلومات کے…

عرب لیگ کا القدس کے دفاع کیلئے سفارتی مہم چلانے کا اعلان

عرب لیگ نے القدس کے دفاع کے لیے سفارتی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں حملوں کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں رمضان المبارک میں اسرائیل…

ون ڈے اسکواڈ میں تجربات نہیں کیے جائیں گے، چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ 2024ء میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس وقت ہے اس لیے ہم مختلف تجربات کریں گے لیکن ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس تجربہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو…

بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی

بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی، بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والے پارس چھابڑا اور ماہرا شرما نے راہیں جدا کرلیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 13 کے دوران ماہرا شرما اور پارس چھابڑا کو ایک دوسرے سے محبت…

8 مقدمات کی سماعت، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر توڑ پھوڑ سمیت 8 مقدمات میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی آج تک…

بھارت میں مرغی کے سالن پر جھگڑا، باپ نے بیٹے کی جان لے لی

بھارت کی ریاست کرناٹکا میں گھر میں بنے مرغی کے سالن پر باپ اور بیٹے کا جھگڑا ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ شیورام کا گھر میں بنا چکن سالن کھانے کے معاملے پر اپنے والد شینا کے ساتھ جھگڑا ہوا کہ اسی دوران والد نے بیٹے کو لکڑی کا ڈنڈا…

نبیل گبول نے متنازع بیان پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے خواتین سے معذرت کرلی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نبیل گبول نے متنازع بیان پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے تمام خواتین سے معافی مانگ لی۔سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور پارٹی کی جانب سے نوٹس کے بعد پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے غلط الفاظ کا استعمال تسلیم کرتے…