جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کا اعزاز دیدیا گیا

ایوان صدر میں چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ کو ہلال پاکستان کا اعزاز دے دیا گیا۔

تقریب میں وزیرِ اعظم شہبازشریف بھی موجود ہیں۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

چین اور پاکستان کے درمیان ایم ایل ون کے فریم ورک اور شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ سمیت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔

واضح رہے کہ چین کے نائب وزیرِ اعظم چینی صدر کے نمائندہ خصوصی بھی ہیں۔

اس سے قبل چین اور پاکستان کے درمیان ایم ایل ون کے فریم ورک اور شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ سمیت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں جس سے معاشی تعاون میں اضافہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.