منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

نیدرلینڈز : سفیر پاکستان سے رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی ملاقات

نیدر لینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے این سی بی) کے چیئرمین مسٹر خیڈو لاندھیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے نیدرلینڈز کے آئندہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مسٹر لاندھیر کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں اطراف نے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ 

سفیر پاکستان نے کے این سی بی کو مستقبل میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد میں سفارت خانہ کے تعاون کا بھی یقین دلایا۔

ملاقات کے دوران سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے مسٹر خیڈو لاندھیر کو پاکستانی خواتین کرکٹرز کے بارے میں لکھی گئی ایک کتاب”Women and Green” اور پاکستان کی بنی ہوئی کرکٹ کی بال بھی پیش کی جسے مسٹر خیڈو لاندھیر نے بہت سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.