جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

فوجی عدالتوں میں سویلینز کیخلاف ٹرائل: 3 اگست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ

ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے 3 اگست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے دوبارہ یقین دہانی کروائی کہ گرفتار 102 افراد کا فوجی ٹرائل شروع نہیں ہوا، اٹارنی جنرل نے 21 جولائی کی یقین دہانی دہرائی۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ کوارٹرز سے ہدایات لے کر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سویلینز کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ سنجیدگی سے زیر غور ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف اپیل سے متعلق قانون سازی کیلئے مزید وقت مانگا ہے، اٹارنی جنرل نے اعلیٰ فوجی اتھارٹیز کی ہدایات پر بھی سویلینز کا ٹرائل شروع نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل ٹرائل کے معاملے میں اپنی یقین دہانی کے مطابق پہلے عدالت کو آگاہ کریں گے،عدالت فریقین کو سن کر مناسب فیصلہ کرے گی، کیس کو بینچ کی دستیابی پر دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.