بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

سی پیک منصوبے کو 10سال مکمل ہونے پر شرجیل میمن کا آصف زرداری کے وژن کو خراج تحسین

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سی پیک منصوبہ دے کر پاکستانی معیشت کے گرد حفاظتی حصار باندھا، تاریخ ساز سی پیک منصوبے نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سی پیک منصوبے کو دس سال مکمل ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خراجِ تحسین  پیش کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں سی پیک کے ابتدائی معاہدوں کا آغاز ہوا تھا، صدر زرداری نے مغربی چین کو گوادر سےجوڑنے کے لیے سی پیک کا تصور دیا تھا۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا ہی تصور تھا کہ سی پیک کا کوئی منصوبہ قرض پر نہیں بنایا جانا تھا، تمام منصوبے بلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی بنیاد پر چلانے کا تصور آصف زرداری کا تھا۔

انہوں نے مزید کہ کہا کہ سی پیک جیسا منصوبہ آصف زرداری کی دور اندیش اور قائدانہ صلاحیتوں سے ممکن ہوا، گیم چینجر اور قابل فخر منصوبہ دینے پر قوم سابق صدر آصف زرداری کی مشکور ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.