جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

لاہور، چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان ہلاک

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کی زیر حراست دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت 45 سالہ عبدالرحمان اور 32 سالہ نصراللّٰہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس دونوں ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔

دونوں ملزمان کی ڈید باڈیز اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.