اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 27 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 46 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔ 

دوسری جانب کمرشل بینکوں کا ڈالر ذخیرہ 3 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.