اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش، مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔

مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ مسافر ورک ویزے پر بذریعہ فلائٹ پی کے 783 سے کینیڈا جا رہا تھا۔

مسافر نے ایجنٹ کی مدد سے کینیڈا کا ویزا حاصل کیا جو جعلی نکلا، مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.