جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حسنین بہادر کے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آگئی

پنجاب کے وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا…

بختاور بھٹو نے میرحاکم کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

عالمِ اسلام کی سب سے پہلی خاتون وزیر اعظم، محترمہ بینظیر بھٹو کے نواسے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔یہ ویڈیو سابق صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے اور اپنے بڑے بیٹے میر حاکم محمود…

سندھ، خناق کے بعد تشنج سے بچوں کی اموات میں اضافہ

صوبہ سندھ میں خناق کے بعد اب تشنج کی بیماری سے بھی بچوں کی اموات ہونے لگی ہیں۔ماہرین کے مطابق سال 2022ء میں سندھ میں تشنج سے نومولود اور بڑے بچوں کی اموات میں اضافہ ہوا، اس سال اب تک قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں تشنج میں مبتلا 75بچے…

روپیہ گر رہا ہے، ترجیح ملک سے باہر جانا ہے، انٹر پوزیشن ہولڈر طالبہ

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022 میں پوزیشن لانے والی طالبات نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہیں روپیہ گر رہا ہے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔انٹر بورڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے…

عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعلیٰ کے پی کی زمان پارک آمد

خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان زمان پارک پہنچ گئے ہیں، وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز…

مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 106 ارکان آج رانا مشہود کے گھر اکھٹے ہوئے۔ذرائع کے مطابق لیگی ارکان کی جانب سے رانا مشہود کے گھر وزیراعلیٰ…

بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ نصف سنچری اسکور کرنے کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے۔کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری ان کی اس سال کی 23 ویں…

اگلے 24 گھنٹےانتہائی اہم ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے24 گھنٹےانتہائی اہم ہیں، صدرعلوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے…

عمران خان سے ملاقات کیلئے پرویز الہٰی زمان پارک پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور حسین الہی کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے۔لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت…

رانا ثناء کا عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے متوقع اعلان پر تبصرہ

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان ان کا ہے۔ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف…

این ای ڈی طالب علم کا قتل، ملزم 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کو 6 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب…

بھارت، سائیکلنگ ٹور کے دوران غیرملکی شہری کا موبائل چھین لیا گیا

بھارت کے شہر لدھیانا میں ناروے کے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ناروے کا شہری ورلڈ سائیکلنگ ٹور کے دوران لدھیانا سے گزر رہا تھا کہ ا س دوران 2 افراد نے اس سے موبائل فون چھین لیا۔بھارتی پولیس نے بعدازاں دعویٰ کیا…

برلن: دنیا کا سب سے بڑا فش ایکوریئم پھٹ گیا، سیکڑوں مچھلیاں ہلاک

جرمنی  کے شہر برلن کی ہوٹل لابی میں موجود دنیا  کا  سب سے بڑا فش ایکوریئم  پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔50 فٹ سے زائد اونچائی والا یہ ایکوریئم سیکڑیوں مچھلیوں کا گھر تھا، جسے ڈیکوریشن کے لئے ہوٹل…

بےنظیر انکم سپورٹ کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں کا انوکھا احتجاج

رحیم یار خان میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں نے انوکھا احتجاج کیا۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں نے کہا کہ حکومت…

ایلون مسک کا متعدد صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے متعدد صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ووٹنگ کرائی تھی کہ میری لوکیشن کی آگاہی دینے والوں کا اکاؤنٹ کتنے دن…

رافیل نڈال نے کوچ فرانسس روئگ کو خیر باد کہہ دیا

آسٹریلین اوپن چیمپئن رافیل نڈال نے اپنے دیرینہ کوچ فرانسس روئگ کو خیر باد کہہ دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے اپنے کو فرانسس روئگ، جو کہ 2004 سے ان کے ساتھ ہیں، کو…

پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے لوگو جاری

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا۔تحریک انصاف کے لوگو کا بنیادی تھیم ’بدلو اسلام آباد، کپتان کے سنگ‘ رکھا گیا ہے۔لوگو میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ فیصل مسجد کو دکھایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا…

عدالت کا ملزمہ دانیہ شاہ کو شرقی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی جانب سے ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ملزمہ دانیہ شاہ کو  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ایف آئی کے زیرِ حراست دانیہ شاہ کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا…

مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت بحال، دوستوں کے ساتھ نشست

معروف دانشور، ادیب، کالم نگار مستنصر حسین تارڑ نے روبصحت ہونے کے بعد لاہور کے ماڈل ٹاؤن پارک میں دوستوں سے ملاقات کی ہے۔ مستنصر حسین تارڑ کی ماڈل ٹاؤن پارک کے تکیہ تارڑ میں دوستوں کے ساتھ نشست ہوئی۔اس موقع پر پارک میں سیر کے لیے آنے…

پرویز الہٰی سے تلخ کلامی، صوبائی وزیر مستعفی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہو گئے۔سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کابینہ کے…