بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

کراچی، ارسلان تاج بکتر بند گاڑی میں جیل منتقل

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت سے بکتر بند گاڑی میں جیل منتقل کردیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ارسلان تاج کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

تحریک انصاف کے وکلا نے ارسلان تاج کی ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

وکلا کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج موقع پر موجود نہیں تھے، ان کا نام نہ مقدمے میں ہے نہ ہی ضمنی چالان میں۔

واضح رہے کہ ارسلان تاج کو 12 مارچ کو سائٹ اے تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.