بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

کراچی، گلستان جوہر میں جیو نیوز کی ٹیم پر قبضہ مافیا کا حملہ

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جیو نیوز کی ٹیم پر قبضہ مافیا نے حملہ کردیا۔

جیو نیوز کی ٹیم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی کوریج کے لیے پہنچے تھی جہاں کیمرا مین ذیشان اقبال اور رپورٹر کاشف مشتاق پر تشدد کیا گیا۔

شرپسندوں نے جیو نیوز کے رپورٹر کا موبائل فون چھین کر توڑ دیا۔

علاقے میں جیو نیوز کے کیمرا مین ذیشان اقبال کا موبائل فون بھی قبضہ مافیا نے چھین لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر قابضین نے حملہ کردیا تھا۔

کراچی گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی…

پتھراؤ، لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

قابضین کے حملے میں صحافی اور کے ڈی اے کے افسران سمیت 13 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.