بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

سیکیورٹی کی درخواست، سماعت عمران خان کے وکیل کی استدعا پر ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے دائر کی گئی درخواست کی سماعت مدعی کے وکیل کی استدعا پر ملتوی کر دی۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل نے عدالتِ عالیہ کو بتایا کہ امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ زمان پارک کی صورتِ حال تشویش ناک ہونے کی وجہ سے آج کیس نہ سنا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.