بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

لاہور میں جو ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے: چیف جسٹس اسلام آباد کا عمران کے وکیل کو جواب

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے اس پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

انہوں نے عمران خان کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس عدالت نے پہلے ایک راستہ دیا تھا، آپ کا کیس آج اعتراضات کے ساتھ لگا ہوا ہے، اسے دیکھیں گے، کیا آپ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے ہیں؟

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عدالت کے سامنے ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے جواب دیا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔

چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے 2 اعتراضات جوڈیشل سائیڈ پر دور کر دیے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے چھوٹے چھوٹے اعتراضات ہیں، میں بائیو میٹرک اور دستخط والا اعتراض دور کر رہا ہوں، ٹکٹوں والا اعتراض ہے، وہ آدھے گھنٹے میں دور ہو جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وکلاء کو رجسٹرار آفس کا اعتراض 3 دن میں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.