بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ کا لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں شامل کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا جس سے متعلق انہوں نے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایرن ہالینڈ نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

ایرن ہالینڈ نے بادشاہی مسجد کے صحن میں تصویر بنوائی، گریٹر اقبال پارک میں رکشہ کی سواری کی جبکہ اسی مقام کی غروب آفتاب کے منظر کو بھی انہوں نے کیمرے کی آنکھ میں عکسبند کیا۔

اپنے پیغام میں ایرن ہالینڈ نے اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر تحریر کیا کہ ’ کچھ چیزیں آپ کو سوچنے پر مجبور کرتی ہیں اور بادشاہی مسجد ان میں سے ایک ہے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.