بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

گلستان جوہر میں جیو نیوز کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں جیو نیوز کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوسرے روز کوریج کیلئے پہنچنے والی جیو نیو کی ٹیم پر مظاہرین نے حملہ کردیا تھا۔ مظاہرین نے جیو نیوز کے کیمرامین اور رپورٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

گلستان جوہر میں جاری تجاوزات کے آپریشن کی کوریج کیلئے پہنچنے والی جیو نیوز کی ٹیم پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کردیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جیو نیوز کی ٹیم پر قبضہ مافیا نے حملہ کردیا۔

واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں چھینا جھپٹی، تشدد، روڈ بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق کوریج کے دوران 25 سے 30 نامعلوم ملزمان نے جیو نیوز کی ٹیم پر حملہ کیا۔ ملزمان نے جیو نیوز کے رپورٹر کاشف مشتاق کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ جیو نیوز کےکیمرامین ذیشان اقبال پر شدید تشدد کیا گیا اور موبائل فون چھینا گیا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.