جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہنزہ: پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے

گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے۔موسم گرم ہوتے ہی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے…

ماں سے محبت کیلئے 365 دن بھی کم ہیں: حمزہ شہباز

صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماں سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماں جیسی…

سندھ کے تینوں بیراجوں کو پانی کی بدستور قلت کا سامنا

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سندھ کے سکھر، گڈو، کوٹری تینوں بیراجوں کو پانی کی بدستور قلت کا سامنا ہے۔ایک بیان میں انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ ارسا کی جانب سے 30 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، پانی گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔انہوں…

عامر لیاقت مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں: دانیہ شاہ

دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین بہت زیادہ نشہ کرتے تھے، اُن کے ساتھ غیر اخلاقی باتیں کرتے تھے اور گھر کے…

رونالڈو کی والدہ کو رونا کیوں آیا؟

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ بیٹا کا جذباتی پیغام پڑھ کر رو پڑیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ برس31 دسمبر کو انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔نامور فٹبالر نے اپنے پیغام میں لکھا…

کراچی: فائر فائٹرز نے درخت میں پھنسی چیل کو بچا لیا

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فائر فائٹرز نے ناریل کے درخت میں پھنسی چیل کی جان بچا لی۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ گلشنِ اقبال کے ایک گھر میں لگے ناریل کے درخت میں 4 دن سے چیل پھنسی ہوئی ہے۔فائر بریگیڈ کے فائر…

پنجاب میں ڈینگی کے 2 کیسز رپورٹ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سیکریٹری صحت پنجاب عمران سکندر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا ایک کیس لاہور جبکہ دوسرا جھنگ سے رپورٹ ہوا۔عمران سکندر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز پنجاب کے 4 لاکھ 9ہزار 201 ان ڈور…

امام کی تصاویر پر سرفراز کا دلچسپ تبصرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے امام الحق کی تصاویر پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔امام الحق کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 2 تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔سرفراز احمد نے امام الحق کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا…

سبی گزشتہ روز گرم ترین شہر رہا

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سبی ملک کا گرم ترین شہر رہا، جہاں درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر بلوچستان کے دارالحکومت وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔بلوچستان کے شمال اور شمالی…

سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلادیش روانہ

سری لنکا کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلادیش روانہ ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 مئی اور دوسرا ٹیسٹ 23 مئی سے شروع ہوگا۔سری لنکا کی ایمرجنگ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے جبکہ ان کی ویمن ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے…

چیف سیکریٹری جی بی کا سیلاب سے متاثرہ آبی راستوں کا جائزہ

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سیلاب سے متاثرہ آبی راستوں کا جائزہ کیا۔کمشنر، ڈی سی،سیکریٹری پاور،ڈی جی این ایچ اے اور سی او ایف ڈبیلو او بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف سیکریٹری جی بی محی الدین نے گلیشیئر سے تباہ زرعی چینلز…

ملک کے میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی ہوگی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے۔پاک…

سری لنکا سیریز، ویمنز کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ آج

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے۔ویمنز کرکٹ ٹیم کی باقاعدہ ٹریننگ پیر سے شروع ہو گی جبکہ سیریز 24 مئی سے شروع ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیم کے…