جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت میں ایس سی او اجلاس، پاکستانی وزیر خارجہ توجہ کا مرکز

بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایس سی او اجلاس کےلیے بھارتی شہر گوا پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے…

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکردہ دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد اقبال عرف بالی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔دہشت گرد اقبال محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو 21…

بشریٰ بی بی نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔مریم نواز کے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف بیان کے معاملے پر انہیں نوٹس بھجوایا گیا ہے، پی ٹی…

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی گوا میں ملاقات

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے گوا میں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک روس تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں…

90 روز میں انتخابات کی شق غیر مؤثر ہوچکی، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ 90 روز میں انتخابات کی شق غیر مؤثر ہو چکی ہے۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اب آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت جب بھی انتخابات ہوئے، وہ درست اور آئینی سمجھے جائیں گے۔ عرفان صدیقی نے…

ایف آئی اے کے 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی کراچی میں تقرریاں اور تبادلے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہر کو سائبر کرائم سرکل کراچی تعینات کیا گیا۔جاوید بلوچ کو ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ…

سوموٹو اختیار سے پاکستان کی سیاست کا تعین کیا جارہا ہے، ملک احمد خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر اثرانداز ہونے والے بینچ پر ہمیں اعتراض ہے، بینچ کی تشکیل اور سوموٹو اختیار سے پاکستان کی سیاست کا تعین کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں…

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، نوید قمر

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا۔وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ تاریخی برادرانہ تعلقات میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے جس سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے…

اسحاق ڈار سے نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کی نائب صدر برائے انسانی ترقی ممتا مورتھی نے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے نائب صدر عالمی بینک کو عوام کی بہتری کےلیے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے…

’24 گھنٹے میں تبادلہ نہ کروایا تو حیدرآباد آنا چھوڑ دوں گا‘ ڈی ایس پی کی پولیس افسر کو دھمکی

سندھ پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو حیدر آباد میں ٹریفک پولیس کے سیکشن افسر کو دی گئی دھمکی مہنگی پڑگئی، دھمکی کی ویڈیو سامنے آنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کی اور ٹریفک افسر کو شاباش…

اب بھی مذاکرات ممکن ہیں، کل سماعت ہے ہوسکتا ہے کوئی راہ نکلے، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر  نے کہا ہے کہ اب بھی مذاکرات ممکن ہیں، کل سماعت ہے ہوسکتا ہے کوئی راہ نکلے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات میں بھرپور کوشش کی…

عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور، 2 میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور اور 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کر دی۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت…

کراچی کے شہری پاک نیوزی لینڈ میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں جا رہے؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کراچی میں کھیلا گیا تو اس دوران اسٹیڈیم ویران دکھائی دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کے لیے چند ہی تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رُخ کیا۔تیسرے میچ کی طرح یہ بات بھی اب یقینی ہے کہ چوتھا…

قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس فیض حمید سے بھی اوپر سے آیا تھا، عمران خان

سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فیض حمید سے بھی اوپر سے آیا تھا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف…

صائمہ اکرم چوہدری نے ڈرامے نہ لکھنے کی تصدیق کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری نے آئندہ سال ڈرامے نہ لکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔حال ہی میں ایک ڈرامے کے سوشل میڈیا پیج نے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا۔ پیچ کی جانب سے لگائی گئی ’آسک می آ کویسچن‘ اسٹوری پر…

دمشق سے ہجرت کر کے آئے خاندان کی کراچی میں زندگی کیسی گزر رہی ہے؟

جنگ زدہ ملک شام سے پاکستان ہجرت کر کے آیا البرماوی خاندان ابھی تک یہاں کے ماحول میں ڈھلنے کی کوشش کر رہا ہے۔بلال حسن نامی ایک بلاگر نے اس شامی خاندان کی کہانی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔البرماوی خاندان شام کی خانہ جنگی سے…

لاہور ہائیکورٹ نے مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے مراد سعید کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے مراد سعید کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا…

لاہور: مردم شماری کے اسٹاف کی ڈیوٹی میں 15 روز کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مردم شماری کے اسٹاف کی ڈیوٹی میں 15 روز کی توسیع کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ مردم شماری میں 15 روزہ توسیع کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسٹاف مقررہ تاریخ تک اپنی…

سپریم کورٹ: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا۔ مذکورہ کیس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس…

آئی ایم ایف کا پاکستان میں پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ افراط زر میں استحکام لانے کیلئے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔عالمی بینک نے کہا کہ وفاق کا 70 فیصد بجٹ قرضوں، سود،…