بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہو گی۔

انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمے ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی اجازت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.