منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت تیز

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کر دی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے مختصر کابینہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نے رفقا سے گفتگو میں کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔

اسلام آبادانوار الحق کاکڑ نے ملک کے نگراں وزیر…

انہوں نے کہا کہ میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اور لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت نگراں وزراء کے ناموں پر غور جاری ہے، جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، احسن بھون، سرفراز بگٹی اور ذوالفقار چیمہ کے نام زیر غور ہیں۔

محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.