منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کردی گئی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کردی، پہلے یہ ٹیسٹ 27 اگست کو ہونا تھا۔ 

قومی اسمبلی کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت نے ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش کی تھی تاہم چند روز قبل پی ایم ڈی سی نے اسے مسترد کردیا تھا۔

پی ایم ڈی سی نے موقف اپنایا تھا کہ ٹیسٹ 27 اگست 2023 کو ہوگا کیونکہ 27 اگست کے ٹیسٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر پہلے سے کیے گئے انتظامات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔

کراچی میں ٹیسٹ میں 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے اور یہ ٹیسٹ جامعہ کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ہوگا اور امیدواروں کی اکثریت جامعہ کراچی میں ٹیسٹ دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.