بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

ورلڈکپ کرکٹ: ٹکٹوں کی فروخت کیلئے رجسٹریشن شروع

بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کےلیے رجسٹریشن شروع ہوگئی۔

ٹکٹس کی فروخت 25 اگست سے مرحلہ وار شروع ہو گی، احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی ٹکٹس 3 سمتبر کو فروخت کی جائیں گی۔

کرکٹ کا عالمی میلہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت کے 12 شہروں میں لگے گا۔ میگا ایونٹ کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کےلیے رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔

رجسٹریشن کروانے والے تماشائی 25 اگست سے فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی فروخت کی خبریں پہلے حاصل کر سکیں گے۔ 

وارم اپ میچز اور ورلڈ کپ میں بھارت کے دیگر ٹیموں کے میچز کی ٹکٹس کی فروخت 25 اگست سے شروع ہو گی، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو شیڈولڈ میچ کے ٹکٹس 3 ستمبر کو فروخت ہوں گے، دیگر شہروں میں بھارت کے میچز کے ٹکٹس کی سیل مختلف تاریخوں میں کی جائے گی۔

دوسری جانب احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے باعث وہاں ہوٹلوں کا کرایہ میں 15 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.