بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

انتخابات کب ہوں گے؟ کے سوال پر الیکشن کمیشن کا جواب دینے سے گریز

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ کے سوال پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب دینے سے گریز کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ 

جواب میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے کندھے اچکا دیے۔

اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یعنی ابھی تک انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ میں متعدد بارحلقہ بندیوں کا معاملہ آچکا ہے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثر یہ گلا کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

شکارپور سے سندھ اسمبلی کی نشستوں پی ایس 7، 8 اور 9 کی حلقہ بندیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.