بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

کورونا وباء میں شہید ہیلتھ کیئر ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان

حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وباء کے دوران شہید ہونے والے 299 ہیلتھ کیئر ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہداء کی عزت افزائی کے بعد ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بھی اپنا ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے 2021 میں احتجاجاً اپنا تمغہ امتیاز حکومت کو واپس کر دیا تھا۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی جانب سے کورونا وباء کے شہداء کی عزت افزائی قابل تحسین ہے۔

یومِ آزادی پر 304 پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو اعزازات کیلئے منتخب کرلیا گیا، متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز دینے کی تقریب 23 مارچ 2024 کو ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی صدر عارف علوی کو خط لکھ کر اپنا تمغہ امتیاز واپس کرنے کا فیصلہ واپس لے لوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وباء میں شہید طبی عملے کا میموریل تیار کرنے جا رہے ہیں،  میموریل پر تمام شہید طبی عملے کے افراد کے نام کندہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.