جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

سندھ پولیس کے 3 افسران کو DIG کے عہدے کے رینک لگادیے گئے

سندھ پولیس کے 3 سینئر پولیس افسران کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے عہدے کے رینک لگا دیے گئے۔

سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کے دوران آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے تین سینئر پولیس افسران، ایس ایس پی کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی فیض اللّٰہ کوریجو اور ایس ایس پی سید اسد رضا کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی کے رینک لگائے۔

انہوں نے اپنی اور سندھ پولیس کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے افسران کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.