بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

برازیلین فٹبالر نیمار کا سعودی فٹبال کلب الہلال سے معاہدہ ہوگیا

سعودی فٹبال کلب الہلال نے برازیلین فٹبالر نیمار کو پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے خرید لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی فٹبال کلب الہلال نے نیمار کے لیے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے 98.6 ملین ڈالرز کی ڈیل کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کے ٹاپ اسکورر نیمار الہلال میں ذاتی شرائط پر شامل ہونے والے تھے کیونکہ ان دونوں کلبز کے درمیان ایک معاہدے پر گفتگو جاری تھی اور اب دونوں کلبز اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیں کہ نیمار 2 سال کے معاہدے پر الہلال میں شامل ہوں گے۔

اس معاہدے کے بعد اب نیمار اپنے نئے ساتھی کالیڈو کولیبالی، روبین نیوس اور سرج ملنکوویچ-ساویچ کے ساتھ کھیلیں گے جنہوں نے اس موسم گرما کے آغاز میں الہلال میں قدم رکھا۔

واضح رہے کہ سعودی فٹبال کلبز نے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت وہ فٹبال کے کچھ بڑے ستاروں کو منافع بخش معاہدوں کی پیشکش کر رہے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.