ایشیا کپ میں میچز کس وقت شروع ہوں گے؟ شیڈول سامنے آ گیا
ایشیا کپ میں میچز کس وقت شروع ہوں گے، اس حوالے سے شیڈول سامنے آ گیا۔ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہوں گے۔ایشیا کپ میں میچز کا ٹاس 2 بجے ہو گا۔ایشیا کپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کےدرمیان ملتان میں شیڈول…
5 سال کی میوزیکل چیئر سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، دس سالہ پلاننگ کرنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں ٹی ٹوئنٹی کے میچ سے جان چھڑوانا ہوگی، 5 سال کی میوزیکل چیئر سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، دس سالہ پلاننگ کرنا ہوگا۔احسن اقبال نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ خطے…
نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ 4 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 16 زخمی
کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کوسٹر…
ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی
کراچی میں ابراہیم حیدری سے مچھلیوں کے شکار کے لیے گئے ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی جس کے بعد امدادی اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ان کی متعدد ایمبولنسز اور رضاکار ابراہیم حیدری…
ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں14دن کی توسیع
انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 4 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل…
توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ صائمہ صفدر نے دائر کی ہے۔درخواست میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ…
بجلی صارفین پر مزید 144 ارب 69 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
بجلی صارفین پر مزید 144 ارب 69 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل تا جون 2022-23ء سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 122 ارب…
چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظرنامہ بدل گیا ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظرنامہ بدل گیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایواڈز دینے کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ…
نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو 5 نام ہم نے دیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے، خورشید شاہ
وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایاز صادق اور خواجہ آصف کے ذریعے 5 نام وزیرِاعظم کو دیے ہیں، نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو 5 نام ہم نے دیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ رانا ثناء نے جو دو نام…
ہزارہ ایکسپریس حادثہ، ابتدائی رپورٹ ریلوے ہیڈکواٹر کو موصول
ہزارہ ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے ہیڈکواٹر کو موصول ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے کی جگہ لائن کو جوڑنے والی فش پلیٹس نہیں تھیں، ابتدائی رپورٹ میں 6 افسران کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہے۔تین افسران کی رائے ہے کہ حادثے کی جگہ سے لائن…
انسٹاگرام کا غیر مطلوب پیغامات کی روک تھام کے لیے فیچر کا اعلان
کیلیفورنیا: میٹا کا ذیلی تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ سروس مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرانے جارہا ہے۔
نیا فیچر صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں غیر مطلوب ویڈیوز اور تصاویر…
افریقی ملک نائجر میں فوج نے فضائی حدود بند کر دیں
افریقی ملک نائجر میں فوج کی جانب سے فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائجر کی فوج نے فضائی حدود بیرونی فوجی مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر بند کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نائجر فوج نے مغربی افریقی ممالک کے صدر محمد…
سعودی عرب میں 51 فرضی ویب سائٹس پر پابندی عائد
سعودی وزارت تجارت نے ملک میں 51 فرضی ویب سائٹس بند کر دیں۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت صارفین کو دھوکا دہی سے بچانے کے لیے مسلسل تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔انہوں…
کراچی: خاتون پر تیزاب پھینکنے کا ملزم شوہر نکلا
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر کے اندر سوئی ہوئی خاتون پر تیزاب پھینکنے کا ملزم شوہر نکلا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر حملے کا شاخسانہ لگتاہے، جائے…
سعودی عرب: یوکرین بحران پر مذاکرات اختتام پذیر، قیامِ امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر منعقد ہونے والے مذاکرات میں شرکاء نے یوکرین میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یوکرین بحران پر سعودی عرب میں منعقد کیے گئے دو روزہ اجلاس میں اقوام متحدہ سمیت 40 سے زائد…
آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کچھ پیسے مہنگا
کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز پر ڈالر کچھ پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286.97 روپے پر بند ہوا تھا۔بشکریہ جنگbody a {display:none;}
شوہر سے بیوی کی ملاقات سے ریاست کو کیا خطرہ ہے، لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے جیل میں اہلیہ کی ملاقات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل…
سندھ : مختلف اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہوگیا
کراچی، حیدرآباد، جامشورو، تعلقہ کوٹری سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا۔صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سات روزہ مہم کے دوران 5 سال تک کے 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے…
ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ آج سے دوبارہ نشر ہوگا
جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا تخلیق کردہ پاکستان کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ ایک بار پھر تہلکہ مچانے آرہا ہے۔ناظرین کے بےحد اصرار پر ٹیلیویژن اسکرین اور سوشل میڈیا پر ویورشپ کے کئی نئے ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ڈرامہ…
چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا…