جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

سینیٹ کا اجلاس کل ہو گا، اسرائیلی جارحیت پر بحث ہوگی

سینیٹ آف پاکستان کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔

ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں  کے خلاف ظالمانہ کارروائی پر بحث کی جائے گی۔

غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملےکی شہادت پر بحث کی جائے گی جبکہ فلسطین کے مسئلے پر حکومت پاکستان کے مؤقف اور کوششوں پر بھی بات کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.