پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ظلم ہے: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔

سراج الحق کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم گیس کی قیمت میں 193 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے عوام سے ساڑھے 3 سو ارب روپے لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج القح کا یہ بھی کہنا ہے کہ  نگراں حکومت کا یہ اختیار نہیں کہ پالیسی فیصلے کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.