پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

بھارت ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، 50 زخمی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر ٹرینیں ٹکرانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  13 ہوگئی، جبکہ 50 سے زائد  افراد زخمی ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق وشاکاپٹنم پلاسا مسافر ٹرین اور وشاکا پٹنم راگادا مسافر ٹرین ایک دوسرے سے ٹکرائیں جس سے ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ تین ماہ کے دوران بھارت میں یہ پانچواں ٹرین حادثہ ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.