اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے بعد اطلاعِ عام کیلئے سرکلر جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے اطلاعِ عام کے لیے سرکلر جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184 تھری کے خلاف اپیل’انٹرا کورٹ اپیل‘ کے طور پر دائر ہو سکے گی۔

سرکلر کے مطابق وکلاء اور سائلین کو تاکید کی گئی ہے کہ اپیل انٹرا کورٹ اپیل کے طور پر دائر کی جائے۔

سپریم کورٹ کے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 5 آرٹیکل 184 تھری کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا، 10 ججوں نے ایکٹ کے حق میں فیصلہ دیا تھا جبکہ 5 نے مخالفت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.