جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

سوڈان: فوجی دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات کے نئے مرحلے کا آغاز

سوڈان میں فوجی دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات کے نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورسز کے وفود امن مذاکرات کے لیے جدہ پہنچ گئے۔

سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ مذاکرات ایسا ذریعہ ہے جو جنگ ختم کر سکتا ہے اور امید ہے کہ جدہ اعلامیے پر مکمل عمل درآمد معمول کی زندگی میں سہولت دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدہ میں سوڈانی فوج کے دھڑوں میں امن مذاکرات جولائی میں معطل ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان متشدد جھڑپیں جاری ہیں۔

سوڈان میں جاری جھڑپوں میں 3 ہزار افراد ہلاک جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.