جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

زمان پارک سے گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے 102 ملزمان کو ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔…

ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی کیوں رکی؟

کمرشل بینکوں کی جانب سے امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کیوں روکی گئی؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر کمرشل بینکوں کی کے خلاف کارروائی…

ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا گیا۔پی ایس ایل سیزن 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، لاہور قلندرز اور پشاور…

زمان پارک میں 200 لوگ موجود ہیں، خفیہ ادارے کی رپورٹ

زمان پارک آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد اور سرگرمیوں کے حوالے سے خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں 2 سو کے قریب لوگ موجود ہیں۔ خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق 60 سے 70 ڈنڈا بردار کارکن…

فضائی آلودگی ناپنے والا اوپن سورس اور کم خرچ آلہ

بوسٹن: فضائی آلودگی ایک خوفناک عالمی مسئلہ بن چکی ہے۔ ہم لاہور اور کراچی میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے متاثر ہیں۔ اسی بنا پر میساچیوسیٹس آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے اوپن سورس اور کم خرچ آلہ بنایا ہے جسے گاڑی میں بھی لگایا…

خیبر: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بموں سے حملہ

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔خیبر پولیس کے مطابق حملے میں چوکی پر دستی بم بھی پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں ایک کار کو آگ لگ گئی۔خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ گزشتہ رات گئے کیا گیا، جس…

محمد رضوان نے فائنل کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹرننگ پوائنٹ شاہین شاہ آفریدی کی اننگز تھی وہ مومنٹم بنا گئے اور میچ لے گئے۔پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ میرا بلا ہاتھ میں گھوم گیا تھا، گیند باہر بھی جا سکتی تھی لیکن وہ…

امریکی ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا

امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا جس کے بعد ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون گاہک کو دیے گئے کھانے سے چوہا نکلنے پر…

کراچی میں آج بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے…

گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 9 مغوی ڈھولچی بازیاب

سندھ کے شہر گھوٹکی میں رحیم یار خان سے اغواء کیے گئے چنیوٹ کے 9 ڈھولچیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق مغویوں کو 20 روز قبل شادی کی تقریب کے لیے رحیم یار خان سے بلا کر اغواء کر لیا گیا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی…

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی تصدیق غیر ملکی میڈیا نے بھی کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر کی جانب فائر کیا جسے پیانگ یانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فائر کیا گیا تھا۔رپورٹس کے…

خیبر پختون خوا: رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت نے رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمۂ خوراک خیبر پختون خوا نے مفت آٹے کی تقسیم سے متعلق کمشنرز اور ڈی سیز سمیت متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق رمضان میں…

احمد پور شرقیہ: 2 نوجوان گٹر میں گر کر جاں بحق

پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئے، دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے منیر شہید چوک میں رات گئے 2 نوجوان گرین بیلٹ پر چہل…

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی علیم ڈار کی امپائرنگ کی تعریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہونے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار کی بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار خدمات پر تعریف کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان…

کراچی: جہانگیر روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع

کراچی کی جہانگیر روڈ کی تعمیر اور مرمت کا کام ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا گیا۔تین ہٹی سے جہانگیر روڈ نمبر 2 تک سیوریج اور پانی کی لائنیں ڈال کر روڈ بنا دی گئی ہے۔جہانگیر روڈ نمبر 2 سے گرومندر تک جانے والی سڑک کی تعمیر ابھی باقی ہے۔گرومندر…

گورنر پنجاب سے وزیر ریلوے سعدر فیق کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سعد رفیق نے ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے گورنر پنجاب  کو آگاہ کیا۔اس موقع پر…

پشاور: رمضان المبارک قریب آتے ہی آٹا، چکن، ٹماٹر مہنگے

پشاور میں رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ مکس آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2700 سے بڑھ…

زمان پارک واقعات پر آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلا لی: فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور زمان پارک میں پیش آئے گزشتہ روز کے واقعات سے متعلق ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے۔تحریکِ انصاف کے رہنما نے لکھا…

بیجنگ میں پاک چین ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ نمائش

چین کے درالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان محکمۂ آثارِ قدیمہ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ نمائش کا اہتمام چین کی وزارتِ ثقافت و سیاحت  نے کیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ…

معصوم بچے کی کیڑے سے بات کرنے کی کوشش نے دل پگھلا دیے

بچوں کی معصومیت ہر کسی کو پسند ہوتی ہے جسے لوگ ویڈیوز اور تصویروں کی شکل میں ہر وقت قید کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر غصیلے لوگوں کا موڈ بھی اچھا ہو گیا۔سوشل میڈیا پر…