جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ کے جج کی آڈیو فیض حمید نے لیک کی ہے، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزير فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس نقوی کی آڈیو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے لیک کی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت…

فتنے سن لو! تمہاری گندی سیاست کو لاشیں دینے کیلئے مائیں بیٹے جوان نہیں کرتیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنے سن لو! تمہاری گندی سیاست کو لاشیں دینے کیلئے مائیں بیٹے جوان نہیں کرتیں۔عمران خان کی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا…

53 یوسیز میں اضافہ حکومت سندھ کا نیا کارنامہ ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی میں 53 یوسیز کے اضافے پر رہ نما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ حکومت سندھ کا نیا کارنامہ ہے۔فردوس شمیم نقوی کے مطابق نوٹیفیکیشن کیسے جاری کر دیا جبکہ بلدیاتی انتخابات مکمل نہیں ہوئے۔ اب ایم کیو ایم لڑے گی جماعت اسلامی سے…

لاہور: خاتون نے فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں خاتون نے ایک ہوٹل میں فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس اہلکار خاتون دوست کے ہمراہ ہوٹل میں آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ فائرنگ کے بعد فرار ہوگئی، شواہد اکٹھے کیے…

پی ایس ایل 8: پلے آف مرحلے کیلئے سلطانز، زلمی، یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پلے آف میچز کھیلنے کےلیے ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں۔پی ایس ایل ایٹ کے ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔…

شاہد خاقان نے توشہ خانہ سے تحائف لینے پر موقف دے دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توشہ خانہ سے تحائف لینے سے متعلق اپنا موقف بیان کر دیا۔جیو نیوز  کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ حکومت پاکستان کی ملکیت نہیں ہوتا۔اسلام…

مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، سیکیورٹی فورسز نے 1 دہشتگرد ہلاک کردیا

خیبرپختونخوا میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا محاصرہ کرکے ایک جنگجو کمانڈر ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے رغزئی میں مردم شماری…

مبینہ بیٹی کیس: بیان حلفی میں تو گارڈین شپ کا لکھا ہے، والد ہونے کا ذکرنہیں، جسٹس محسن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں پٹیشنر کے وکیل کو 20 مارچ تک کیس کی تیاری اور معاونت کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے آپ درخواست کے قابل سماعت ہونے کو چھوڑیں اور ہاں یا…

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان وڑائچ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد عثمان وڑائچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔عثمان وڑائچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی نمائندگی کر رہے تھے۔انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نا ہونے پر…

کراچی میں اساتذہ کا مردم شماری کیلئے ڈیوٹی سے انکار

کراچی میں مردم شماری کیلئے تعینات اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر کے باہر ڈیوٹی الاؤنس اور ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔ اساتذہ کا ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا…

عمران خان کے 2 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد:  اسلام آباد کی دو ماتحت عدالتوں نے توشہ کانہ کیس میں فوجداری کارروائی اور خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمات میں عمران کان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ سول جج رانا مجاہد نے عمران خان…

نور مقدم قتل کیس:اپیلیں مسترد، ظاہر جعفر کی سزائے موت کا حکم برقرار

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے ظاہر جعفر کو سزائے موت سنانے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سزا کے خلاف…

توشہ خانہ سے کم قیمت پر اشیا خریدنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں، جامعہ نعیمیہ کا فتوی

لاہور: جامعہ نعیمیہ نے توشہ خانہ سے تحائف لینے  کے قانون کو غیرشرعی قرار دے دیا، فتوی جاری کرنے والوں میں ڈاکٹر راغب نعیمی، مفتی عمران حنفی، مفتی ندیم قمر، مفتی عارف حسین شامل ہیں۔ فتوے میں…

یوکرین جنگ: باخمت کی لڑائی میں شدت، دونوں جانب سے بھاری نقصان کے دعوے

یوکرین جنگ: باخمت کی لڑائی میں شدت، دونوں جانب سے بھاری نقصان کے دعوے،تصویر کا ذریعہGetty Images،تصویر کا کیپشنسنیچر کو مزید یوکرینی فوجی دستے باخمت بھیجے گئے تھےمضمون کی تفصیلمصنف, جارج وائیٹعہدہ, بی بی سی نیوزایک گھنٹہ قبلیوکرین اور روس

سراج الحق نے بھی ملکی صورتحال کا حل الیکشن کو قرار دیدیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال کا حل الیکشن کو قرار دے دیا ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا حل صرف الیکشن ہے، عوام اب ووٹ کی طاقت سے اپنا مستقبل…

ملک کی کنجیاں 2018ء میں اناڑی کے سپرد کی گئیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کئی برس سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کا منہ چڑا رہے ہیں، 2018ء میں ملک کی کنجیاں ایک اناڑی کےسپرد کردی…

دورہ افغانستان کیلئے ٹیم میں نام آنے پر اعظم خان حیران

دورہ افغانستان کیلئے قومی ٹی20 اسکواڈ میں نام آنے پر اعظم خان حیران ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں اعظم خان…

جنوبی کوریا اور امریکا کی 5 برسوں میں ہونے والی سب سے بڑی عسکری مشقیں

جنوبی کوریا اور امریکا نے پچھلے 5 برس کے دوران اپنی سب سے بڑی عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔’فریڈم شیلڈ‘ نامی مشقیں آج سے اگلے 10 روز تک جاری رہیں گی، ان کا مقصد شمالی کوریا کی جارحیت میں اضافے کے سدباب کیلئے تیاری کرنا ہے۔غیرملکی…

رواں مالی سال کاروں کی فروخت میں نمایاں کمی

بڑھتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ہوگئی۔ کار ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جولائی تا فروری کاروں کی فروخت میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنیوں کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کاروں کی فروخت…