اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

زمان پارک میں 200 لوگ موجود ہیں، خفیہ ادارے کی رپورٹ

زمان پارک آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد اور سرگرمیوں کے حوالے سے خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں 2 سو کے قریب لوگ موجود ہیں۔

خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق 60 سے 70 ڈنڈا بردار کارکن ویڈیو اور تصاویر بنانے والوں سے موبائل فون چھین لیتے ہیں۔

لاہور زمان پارک میں پولیس کا بڑا آپریشن، مزاحمت…

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن راہ گیروں کی چیکنگ بھی کر رہے ہیں، کارکن عمران خان کے دروازے اور سروس لین ون پر موجود ہیں۔

خفیہ ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس وین کو توڑ پھوڑ کے بعد نہر میں پھینک دیا تھا، مال روڈ سے زمان پارک کی جانب پولیس نفری تعینات نہیں کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.