جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کابینہ کا بھار ت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی اجازت سے انکار

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے…

ڈسکہ انتخابات کیس، نون لیگی وکیل کے دلائل مکمل

سپریم کورٹ آف پاکستان میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے کیس میں نون لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل مکمل ہو گئے۔دورانِ سماعت مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار اور پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار…

پارٹی فنڈنگ تحقیقات: نون لیگ کا ریکارڈ PTIکو دینے کی درخواست مسترد

غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔مسلم لیگ نون کے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق…

کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ساؤتھ افریقین ٹیم کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے ہمارے کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔سینچورین سے آن لائن پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑی بغیر کسی…

برآمدات مسلسل 6 ماہ سے 2ارب ڈالر سے زیادہ ہیں، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ مارچ 2021 میں برآمدات بڑھ کر 2 اعشاریہ345 ارب ڈالر کی ہو گئیں، 2011 کے بعد برآمدات پہلی بار مسلسل 6 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔عبد الرزاق داؤد نے برآمدات سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ فروری…

جدید طرز کی ODI کرکٹ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کا پلان تیار ‏

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے جدید طرز کی ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا پلان تیار کرلیا، جنوبی افریقہ کیخلا ف سیریز میں اسی پلان کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش ہوگی۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے325 سے 350 کے درمیان رنز بنانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے،…

برف کا ٹکڑا گاڑی پر آ گرا، ویڈیو وائرل

روس میں ایک جوڑے نے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کی تو اُسی لمحے اوپر سے ایک بڑا برف کا ٹکڑا گاڑی کے اگلے حصے پر آکر گرا ،واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ برف کا ٹکڑا پچاس فٹ کا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی کا اگلا شیشہ ٹوٹ گیا جبکہ دھماکے…

جوش ہیزل ووڈ IPL سے دستبردار

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دستبردار ہوگئے۔آسٹریلین میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ آئندہ سیزن میں انٹرنیشنل کمٹمنٹ کےباعث دستبردار ہوئے ہیں۔اس متعلق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں آرام…

چارسدہ، حکومتی احکامات نظر انداز ، کچھ نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

چارسدہ میں صوبائی حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے کچھ نجی تعلیمی ادارے کھل گئے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کے پی حکومت نے11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا تعلیمی ادارے کھولنے…

بزدار کے پروٹوکول آفیسر کا کورونا سے انتقال

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے پروٹوکول آفیسر حامد رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار…

ادرک کا پانی بےشمار طبی فوائد کا حامل

لیموں پانی کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے ادرک پانی کے بھی بےشمار طبی فوائد بتا دیے ہیں۔ادارک ہمارے کھانوں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور عموماً سب کے ہی گھروں میں موجود بھی ہوتی ہے، اس کے پانی کا نہار منہ استعمال …

کراچی میں الیکٹرک بس کا آج سے ٹرائل رن شروع

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بس کا آج سے کراچی کے روڈ پر ٹرائل رن شروع ہوگیا ہے، کراچی بس ٹرمینل پر ایک چارجنگ اسٹیشن لگایا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس…

کراچی: شو مارکیٹ اور قصبہ میں فائرنگ، بچی سمیت 2 افراد زخمی

کراچی میں پیش آنے والے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 6 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔کراچی پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں شو مارکیٹ کے قریب ہونے والی ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 35 سالہ فیاض زخمی ہو…

کراچی میں آج پارہ 41 ڈگری کو چھونے کا امکان

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا…

دھانی کی نئی تصویر پر مداحوں کے دلچسپ کمنٹس

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل شاہنواز دھانی نے ساتھی بولرز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کے مداح دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، ارشد اقبال اور حارث رؤف کے ہمراہ ایک تصویر اپنے ٹوئٹر…

نوری آباد کے قریب دولہا کار حادثے میں جاں بحق

حیدرآباد میں خوشی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا، کراچی شادی کے لئے آنے والا دولہا کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوری آباد کے قریب دولہا کی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ…

فیس ماسک سے بننے والی ایکنی سے کیسے بچا جائے؟

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران جہاں فیس ماسک پہننا، با ربار 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ رکھنا ’نیو نارمل‘ بن گیا ہے وہیں گرم موسم کے دوران ماسک پہننے کے سبب بیشتر افراد میں جِلدی امراض جیسے کہ ایکنی، کیل مہاسوں کی شکایت بھی…

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 98 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

کراچی ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

کراچی میں زینب مارکیٹ میں واٹر ٹینکر اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق زینب مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور رکشہ میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے…

بورے والا: کار کی ٹرک سے ٹکر، 8 افراد جاں بحق

بورے والا میں لڈن روڈ پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد…