جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی میں الیکٹرک بس کا آج سے ٹرائل رن شروع

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بس کا آج سے کراچی کے روڈ پر ٹرائل رن شروع ہوگیا ہے، کراچی بس ٹرمینل پر ایک چارجنگ اسٹیشن لگایا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس چلائی جا رہی ہے، اس کا 60 دن کا ٹرائل رکھا گیا ہے تاکہ دیکھا جائے کون سی مشکلات آرہی ہیں۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ اس سال کے آخر تک الیکٹرک بسوں کی تعداد 100 ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ گرین لائن بس کا سندھ حکومت سے تعلق نہیں، یہ وفاقی پروجیکٹ ہے،جبکہ کچھ پروجیکٹ ایسے تھے جو اب تک گراؤنڈ پر آجانا چاہئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ سندھ حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا ہے، اپریل کے آخر تک ریڈ لائن کی کنسٹرکشن کا فیز شروع ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.