جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

کراچی میں زینب مارکیٹ میں واٹر ٹینکر اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق زینب مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور رکشہ میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور 40 سالہ صادق دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی خواتین 60امریزہ اور 30 سالہ ناہید کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، تاہم پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.