جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نوری آباد کے قریب دولہا کار حادثے میں جاں بحق

حیدرآباد میں خوشی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا، کراچی شادی کے لئے آنے والا دولہا کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوری آباد کے قریب دولہا کی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ دولہا جنید جاں بحق جبکہ، 4 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد حیدرآباد سے ملیر آ رہے تھے، جاں بحق دولہا اور زخمی حیدرآباد میں چھوٹی گھٹی کے رہائشی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.