جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بزدار کے پروٹوکول آفیسر کا کورونا سے انتقال

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے پروٹوکول آفیسر حامد رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 974 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد رہی۔

پروٹوکول آفیسر حامد رضا کے فیملی ذرائع کے مطابق حامد رضا کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور پی کے ایل آئی میں زیرِعلاج تھے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پروٹوکول آفیسر حامد رضا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

لاہو رسے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حامد رضا محنتی، فرض شناس اور پیشہ ور افسر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.