جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

بورے والا: کار کی ٹرک سے ٹکر، 8 افراد جاں بحق

بورے والا میں لڈن روڈ پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

بورے والا میں حادثہ لڈن روڈ پر واقع نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب پیش آیا جہاں کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک کے نیچے جا گھسی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 ماہ کا زخمی بچہ اسپتال پہنچ کر چل بسا۔

کار سوار علاقہ لڈن سے بورے والا آ رہے تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.