جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

انتخابی مہم میں ناجائز رقوم کا استعمال، سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو قید کی سزا

فرانس کی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 کی انتخابی مہم میں ناجائز رقوم خرچ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی، نکولس سرکوزی کے وکیل کے مطابق سابق صدر فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔رواں سال مارچ میں نکولس سرکوزی کو کرپشن کے…

مسافر ٹرینوں کو ایک بار پھر نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ، ذرائع ریلوے

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کو ایک بار پھر نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ریلوے کے مطابق ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کیلئے ٹینڈر اگلے ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں 32 ٹرینوں میں سے 15…

کورنگی کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی پی امیدوار کامیاب

‏کراچی میں ہونے والے کورنگی کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پی پی پی کے امیدوار 177 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔کراچی میں ہونے والے  کورنگی کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر گنتی کا عمل مکمل…

مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلامیہ جاری کرکے مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کر دی ہے۔ اس طرح 100 فیصد کیش مارجن پر درآمد کی جانے والی اشیا کی تعداد 525 ہوگئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 525 اشیاء پر…

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15اکتوبر تک بڑھا دی گئی

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھادی گئی۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، اس…

وزیراعظم عمران خان کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، فواد چودھری

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، وزیر اعظم سی پیک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کرکٹ واحد کھیل ہے جو پورے پاکستان میں…

عوام نے جنہیں ووٹ دیا اُن کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے جنہیں ووٹ دیا اُن کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا۔لاہور میں  پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، کیا یہ بیانیہ درست ہے یا…

بہاولپور: صحرائے چولستان میں سرکاری چراگاہ اور ٹوبوں پر قبضےکی کوشش

بہاولپور کے صحرائے چولستان میں سرکاری چراگاہ اور ٹوبوں پر قبضے کی کوشش پر چولستانیوں نے مزاحمت کی، جس پر ملزمان  نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے  13 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موج گڑھ کے ٹوبہ قاضی والا،…

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل آج کھل گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل آج کھل گیا، نئےتعلیمی سال کی درخواستوں کے لیے پورٹل 30 نومبر تک کھلا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ تعلیمی سال2021 میں نئےد اخل شدہ طلبا آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے، وہ…

طالبان کے لیے شرائط واضح ہیں وہ ان پر عمل کریں، یورپی یونین

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ طالبان کے لیے پانچ شرائط واضح ہیں وہ ان پر عمل کریں۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت تسلیم نہ کرنے سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آگاہ کردیا ہے۔یورپی یونین کی  شرائط میں وسیع البنیادحکومت، انسانیت…

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے خدشات ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کچھ دیر میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جو کل صبح 5 بجے تک سائیکلون میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور 100 سے 160 ملی میٹر تک…

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی مہنگی ترین سطح کو عبور کرتے ہوئے بدستور بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ستمبر کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 170 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی یہ بلند…

ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ترجمان ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ کروانے والےتاریخ میں توسیع…

مجوزہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا مسودہ بنالیا گیا، ذرائع

وزارت قانون نے مجوزہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو توسیع دینےکامسودہ بنالیا، مجوزہ آرڈیننس کےتحت جاوید اقبال نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام کرتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد مجوزہ آرڈیننس کا متن آج ہی صدر…

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کا قتل، ملزمان کے اہم انکشاف

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر خولہ کے قتل میں گرفتار ملزمان نے اہم انکشاف کردیے ۔ڈاکٹر خولہ کے قتل  کے ملزمان سے پولیس نے تفتیش  شروع کردی ہے، جبکہ ملزمان نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروادیا ہے۔ملزم ایاز نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا…

ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع پر غور،ذرائع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے  ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع پر غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع پر غور شروع کردیا، تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ شوکت…

شاہ محمود نئی جماعت بنانے پر کام کر رہے ہیں، منظور وسان

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیرِ زراعت منظور حسین وسان نے عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نئی سیاسی جماعت بنانے پر کام کر رہے ہیں مگر نئی سیاسی جماعت بنا…

ڈپریشن کراچی سے 280 کلو میٹر دور موجود

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کراچی سے 280 سے 300 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے، یہ ڈپریشن 24 گھنٹوں کے دوران سائیکلون بن سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق سائیکلون بننے کی صورت میں 70 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل…

کراچی: تیز ہوا سے راشد منہاس روڈ پر 3 کھمبے گر گئے

کراچی میں ڈپریشن کے زیرِ اثر چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث راشد منہاس روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کے 3 کھمبے گر گئے۔کھمبے گرنے سے کراچی کی مصروف شاہراہ راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں…

پی ٹی آئی جلد تنکوں کی طرح ہوا میں اڑنے والی ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلد تنکوں کی طرح ہوا میں اڑنے والی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معلوم ہے برطانوی…