اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت: جھارکھنڈ میں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد ہلاک

قومی خبریں
بھارت: جھارکھنڈ میں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد ہلاک

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں رانچی-پٹنہ شاہراہ پر مسافر گاڑی اسکارپیو خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور 4 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اتوار کی علی الصبح تقریباً 2 بجے ضلع رام گڑھ میں قومی شاہراہ 33 پر پیش آیا۔ اسکارپیو میں سوار تمام 14 افراد کا تعلق ریاست بہار کے ضلع نالندہ کے گاؤں جنگھارو سے تھا، جو مذہبی عبادت کے لیے جھارکھنڈ کے علاقے راجرپا جا رہے تھے۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور تباہ شدہ گاڑی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے میں مدد کی۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے صدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 13 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا، جبکہ ایک زخمی شخص زیر علاج ہے۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

حادثے پر بھارتی صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت